سیاست (اعتماد ٹی وی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بالآخر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی دہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سینیٹر کی نشست کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 249 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق واوڈا نے ای سی پی کو دیے گئے حلف میں جھوٹا اعلان کر کے جھوٹ کا ارتکاب کیا ہے کہ ان کے پاس کوئی غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔
ای سی پی نے 23 دسمبر 2021 کو واوڈا کی نااہلی کے حوالے سے پی پی پی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی اور ای سی پی کے متعدد بار کہے جانے کے باوجود امریکی شہریت ترک کرنے کی تاریخ بتانے سے گریز کیا۔