معروف ٹیلی ویژن میزبان اور پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ نوجوان لڑکی سے تیسری شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بدھ کو سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
ڈاکٹر عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کا تعارف کرایا اور لکھا، ” میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہوں گا، ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، اور میں نے گزشتہ رات، 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا وہ لودھراں، جنوبی پنجاب کے ایک معزز نجیب الطرفین “سعادت” خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔