لاہور ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے 10 بہترین کارکردگی دینے والے وزراء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے 10 بہترین کارکردگی دینے والے وزراء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ، ان وزراء میں مراد سعید، اسد عمر، اسپیشل اسسٹنٹ ثانیہ نشتر، شفقت محمود ، ڈاکٹر شیری مزاری، خسرو بختیار، ڈاکٹر معین یوسف، عبدالرزاق داؤد ، شیخ رشید احمد اور سید فخر امام شامل ہیں ۔
مشہور اینکر پرسن حامد میر کی طرف سے حکومت کی اس حرکت پر تنقید کرتے ہوئے سوالات پوچھے گئے، جن کے جواب دینے پر شاید وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی جواب دینے سے قاصر ہیں ۔
انہوں نے پوچھا کہ اگر چائنہ کا حالیہ دُورہ کامیاب رہا تو پھر وزیر خارجہ کا نام کیوں ان 10 وزراء میں شامل نہیں ہے ؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیر دفاع کا نام ان وزراء میں شامل نہیں ہے تو اس کا مطلب پاکسان کی دفاعی پالیسی کامیاب نہیں ہے ۔
تجزیہ نگار کے مطابق، مندرجہ بالا سوالات کی حقیت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا تاہم وزیراعظم عمران خان کو ایسے کام سوچ سمجھ کر کرنے چاہئے ۔