نئی دہلی (اعتماد نیوز) بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب کے حق کے لئے بڑھتی عوامی حمایت دیکھ کر ہندوتوا کے انتہا پسنداوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔
حجاب کے خلاف بولنے والوں نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کالج کے رکارڈ سے مسلمان طالبات کی تصاویر، موبائل نمبر اور گھروں کے پتے نکال کر سوشل میڈیا پر پھیلا دیے۔
بھارتی شہر چندیگڑھ میں بھی حجاب کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ دہلی، حیدرآباد، مدھیہ پردیش کے علاوہ ڈھاکا میں بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب کیس پر کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے کے خلاف دائر کردہ اپیل پر فوری سماعت سے انکار کردیا ہے۔