لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کی مشہور خاتون صحافی اور ٹاک شو ‘جی فار غریدہ’ کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف اور خواتین صحافیوں کے خلاف جو لوگ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا رہے ہیں ان کا مکرو چہرہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق، غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ کم از کم ایک بات تو واضح ہوئی کہ گزشتہ آٹھ، نو سالوں سے ان کے خلاف اور پاکستان کی خواتین صحافیوں کے خلاف جو لوگ سوشل میڈیا پر غلیظ ٹرینڈ چلا رہے تھے، ان کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘چلاتے رہیے ٹرینڈز، ہم اپنا کام کرتے رہینگے۔’ انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ مذکورہ کتاب اور اس کے لکھاری کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں جانا نا بھولئے گا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ غریدہ فاروقی کے شو میں ان کی طرف سے اور ان کے مہمانوں کی طرف سے مراد سعید کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر مختلف اعنوان سے غریدہ فاروقی کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں، جس میں ‘جی فار گھٹیا’ اور ‘ جی فار غلیظ’ بھی شامل ہیں۔