اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت فروری کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت فروری کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری کو ہونے والی عوامی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 10پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی- گارنٹیڈ (CPPA-G) نے فروری کے مہینے کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔
پاور اتھارٹی نے کہا کہ نئی قیمتیں صرف فروری کے بلوں کے لیے لاگو ہوں گی اور نومبر 2021 کے لیے فی یونٹ 1.20 روپے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
اس میں مزید واضح کیا گیا کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی کے نرخوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔ 20 جنوری کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 0.99 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سال 2021 کے آخری تین ماہ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ہے۔