اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) سی پیک منصوبے کی تکمیل میں تاخیر، ذمہ دار کون؟
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) سی پیک منصوبے کی تکمیل میں تاخیر، ذمہ دار کون؟
تفصیلات کے مطابق، وزیر اطلاعات سے سی پیک منصوبے کی تاخیر کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ عوام میں یہ تاثر اُبھارا جا رہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل میں سستی دکھائی جا رہی ہے۔
جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے گزشتہ سالوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ منصوبے پر کام برابر جاری ہےاور یہ منصوبےکافی اگے بڑھے ہیں۔
اس پر کام کرنے والی ٹیم کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے۔2018 تک 2 منصوبے مکمل ہوئے تھے اور ساڑھے تین سال میں 7 ہوگئے ہیں ۔2018 تک سڑکوں کی تعمیر 415 کلومیٹر تھی اب 453 کلومیٹر تک کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔
انھوں نے بتا یا کے وزیر اعظم کا دورہ چین اس سلسلے میں اہم تھا ، اس دورے میں چین کے صدر سے دونوں طرف کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے ،وزیر اطلاعات شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیراعظم نے چین جانے سے پہلے مضبوط فیصلے کئے۔
وزیر اعظم کے مطابق ہماری معشیت اس وقت درست سمت میں چل رہی ہے جس پر چینی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔