کراچی میں نجی کمپنی کو فائدہ دینے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی ہر خلاف ورزی کا الگ الگ چالان عوام سے لیا جاتا ہے۔
نجی کمپنی چالان کی سرکاری رقم سے 20 روپے فی چالان بطور کمیشن وصول کرتی ہے اور اس سلسلے میں موصول دستاویز کے مطابق یہ سلسلہ کئی سال سے جاری ہے اور تکنیکی طور پر ٹریفک پولیس جرمانے جمع کرنے والی نجی کمپنی کے لیے سہولت کار بنی ہوئی ہے، اس صورت حال سے شہری کئی سالوں سے لٹتے آ رہے ہیں۔ اور شہری اس صورت حال سے پریشان ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق اگر کسی شہری نے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ نہیں لگائی ہوئی یا ہیلمٹ نہیں پہنا یا پھراس نے ون وے کی بھی خلاف ورزی کی ہے تو اسے ایک چالان کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے تین الگ الگ چالان دیے جاتے ہیں جس کا مقصد واضح طور پر چالان کی رقم وصول کرنے والی نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانا ہے۔