حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے جس کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
چند روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ شوکت ترین نے کہا تھا کہ اس وقت حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً 22 روپے فی لیٹر سبسڈی دے رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں اگر خام تیل مزید مہنگا ہوا تو اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ خام تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔