لاہوراحتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز پیش ہوئے۔ اس موقع پراپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھبراہٹ میری سیاسی ملاقاتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ملکی تباہی سے ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیاہے، انہوں نے ملک میں جو تباہی کی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی ہے اور حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ لئے ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کیا، گندم، شوگر ،ایل این جی سمیت دیگر اسکینڈل میں اربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے، ان معاملات کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی۔
مسلم لیگ ن کےنائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے احاطہ عدالت میں صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں؟ جس پر حمزہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رابطے سب کے ساتھ ہیں، ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر بھیجنا ہے، اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر اپنا کام کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ بہت جلدعمران نیازی سےعوام کی جان چھڑائے گا۔