اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) حکومت پاکستان نے ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) حکومت پاکستان نے ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں تجزیہ کیا ہے کہ ساڑھے 22 کروڑ آبادی میں سے ٹیکس دینے والوں کی شرح بہت کم ہے۔
صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ وزیراعظم کےمطابق لوگ بڑی بڑی گاڑیاں رکھ رہے ہیں پر ٹیکس ادا نہیں کرتے ، ایسے تمام افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں موبائل نمبر ز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جائے گی اور بروقت ضرورت کاروائی کی جائے گی۔
اس بات کے پیش نظر ہم نے عام آدمی کی سہولت کے لئے ایک اپیلیکیشن بنائی ہے۔ یہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کی ایپلیکیشن ہے اس کا نام “راست ” رکھا گیا ۔ اس کے ذریعے رقم کی ترسیل آسان ہوگی۔
ان کے مطابق، سب سے زیادہ شکایات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آتی ہیں کہ ان کو رقم کی منتقلی میں مسائل کا سامنا ہے یہ لوگ پاکستا ن کا اثاثہ ہیں۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ راست ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس پر کاروباری اور حکومتی اداروں کے درمیان رقم کی ترسیل باآسانی ہو گی۔
راست کے استعمال سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مرکزی سسٹم سے رابطے قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔