نواز شریف اکیلے جیل میں نہیں رہ سکتے تو پورے خاندان کو جیل بھیج دیتے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد نے دل کی باتیں کہہ ڈالی۔

    سیاست (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر یاسمین راشد نے پرائیویٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اللہ ہمت دے کہ وہ یہاں آکر اپنی سزا پوری کریں۔ انہیں دو سال ہو گئے ہیں باکر گئے ہوئے تو اب ان کو دو سال اور سزا کاٹنی پڑے گی۔

     

     

    Advertisement

    یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان بیماری کے معاملے میں بہت نرم دل رکھتے ہیں انہیں جب پتہ چلا تھا نواز شریف کی بیماری کا تو تب انہوں نے خود کہا تھا کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کا معالج لا کر دیا جائے ان کا خیال رکھا جائے۔

     

     

    Advertisement

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نواز شريف سے جب ملنے گئی تو انہوں نے علاج پر تسلی کا اظہار کيا تھا لیکن اب وہ بالکل صحت مند ہیں پھر بھی ان کے معالج نے لکھا ہے کہ اگر نواز شریف کو جیل میں اکیلا رکھا گیا تو ان کا دل ٹوٹ جائیگا وہ برداشت نہیں کر سکتے اکیلا رہنا۔اس بات پر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر اکيلے رہنا ممکن نہيں تو پورا خاندان جيل ميں ڈال ديتے ہيں۔

     

     

    Advertisement