بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی مداح نکلیں، شاہد آفریدی کی خدمت کرنے کے لئے بھی حاضر۔
بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی مداح نکلیں، شاہد آفریدی کی خدمت کرنے کے لئے بھی حاضر۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما نے ویلنٹائن ڈے پر دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی پہلے شخص ہیں جن کو وہ پسند کرتی تھیں ۔
اداکارہ نے شاہد آفریدی کے حالیہ جاری کردہ ویڈیو پیغام کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ جب سے میں نے وہ پیغام دیکھا کہ شاہد آفریدی نے انجری کی وجہ سے پی ایس ایل لیگ کو چھوڑ دیا ہے تو مجھے بہت افسوس ہوا ۔
میری خواہش ہے کہ کاش مجھے ان کی نرس بننے کا مو قع ملتا۔ شاہد آفریدی میرا پہلا کرش ہیں اور ان کی تکلیف مجھے افسردہ کر رہی ہے ۔
ماہیکا شرما نے بھارتی ٹی وی شو کے “ایف آئی آر” اور “رمائن “میں کام کیا ہے اس کے علاوہ “مردانی ” اور “چلو دلی چلو” کے علاوہ بھی ناصرف کئی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں بلکہ مقابلہ حسن جیت کر مس ٹین نارتھ ایسٹ بھی رہ چکی ہیں ۔