اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ بدھ کو اپنے فیصلے میں حکمران جماعت کے سینیٹر فیصل واوڈا کو آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بینچ نے 23 دسمبر 2021 کو واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حاصل کی گئی تمام تنخواہیں اور مراعات واپس کریں۔
فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپنے وکیل وسیم سجاد کی ہمراہ ہائی کورٹ بنچ کے روبرو پیش ہوئے جس کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں، اس لیے فیصلہ قانونی نہیں ہے اور عدالت سے استدعا کی کہ ای سی پی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔