سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
بدھ کو ہونے والی سماعت میں اپیل کنندہ کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے تحریری احکامات جاری کیے جانے سے قبل ہی ہوٹل بند کر دیا گیا تھا۔
جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو ہو گیا وہ ہو گیا۔ آپ ماضی میں واپس نہیں جا سکتے۔ خان نے مزید دلیل دی کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور مونال کے درمیان تنازع ابھی بھی سول کورٹ میں چل رہا ہے۔ جج نے پھر ان سے پوچھا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی سماعتوں کے معمول کے طریقہ کار سے انحراف کیا ہے۔
وکیل نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ نے ثبوت ریکارڈ کیے بغیر فیصلہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ مونال بھی اس کیس میں فریق نہیں تھی۔ سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔