ممبی (اعتماد ٹی وی) بھارت کے مشہور گلوکار و موسیقار بروز منگل رات تقریباً 11 بجے رات کو انتقال کر گئے وہ ممبی کے کریٹی کئیر ہسپتال میں داخل تھے۔
ممبی (اعتماد ٹی وی) بھارت کے مشہور گلوکار و موسیقار بروز منگل رات تقریباً 11 بجے رات کو انتقال کر گئے وہ ممبی کے کریٹی کئیر ہسپتال میں داخل تھے۔
موسیقار کی عمر 69 برس تھی بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں تاہم بھارت کے وزیر اعظم نرنید ر مودی نے بپی لہری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی انڈسٹری کے لئے کی گئی خدمات کو سراہا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تعزیت کا اظہار کیا اور لکھا ” شری بپی لہری کے جانے پر افسردہ ہوں ان کی موسیقی موجودہ اور آنے والی نسل کے لئے ہم آہنگ ہوگی اور انڈسٹری میں ہمیشہ ان کی زندہ دلی کی کمی محسوس کی جائے گی ۔
وزیر اعظم نے موسیقار کے گھر والوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بپی لہری نے انڈسٹری میں ڈسکو میوزک کو متعارف کروایا ، جو کے 1970 اور 80 کی دہائی میں بہت مقبول ہوئے۔
ان کے مقبول گانوں میں ڈسکو ڈانسر اور شرابی فلم کے گانے سر فہرست ہیں۔ بپی لہری کی خبر کے بعد بہت سے کرکٹرز اور دوسرے موسیقاروں کی طرف سے تعزیت کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جارہا ہے ۔
بپی لہری مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کے برہمن خاندان کے گھر پیدا ہوئے تھے 27 نومبر 1952 ان کا تاریخ پیدا ئش ہے۔ ان کے والدین بھی موسیقار تھے ۔بپی لہری کا اصل نام آلو کیشن لہری تھا جو کہ بہت سے اداکاروں کی طرح انڈسٹری میں مشہور ہونے کے لئے تبدیل کر لیا گیا۔
موسیقی کی تربیت انھوں نے اپنے والد ین سے ہی حاصل کی تھی ۔ان کی والدہ نے ان کو سونے کی ایک چین دی تھی جس میں “ہرے رامااور کرشنا ” کا لاکٹ تھا۔ بپی لہری نے ہندوستان ٹائمز بات کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ سونے کی چین ان کے لئے خوش قسمتی لے کر آئی ۔
اس کو پہننے کے بعد ان کو “زخمی” فلم میں موسیقی دینے کا موقع ملا جو کہ اس وقت کی بلاک بسٹر فلم بن گئی۔
2018 میں ان لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ۔2020 میں باغی فلم کے لئے دیا گیا میوزک ان کی زندگی کا آخری میوزک ثابت ہوا۔