مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر 17 فروری کواسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران بل گیٹس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

وہ اسلام آباد میں کرونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بل گیٹس کو پاکستان میں کرونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اپنے ایک روزہ دورے کے بعد آج شام ہی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے منظم اور مربوط مہم بھی چلاتے ہیں۔
قبل ازیں لاک ڈاؤن کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بل گیٹس نے عمران خان کے معاشی ترقی کے کام کو بھی سراہا۔
گزشتہ سال 28 اپریل کو بھی دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں کوویڈ 19 اور پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کرونا وائرس اور غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف بھی کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔