مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔
بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے۔
مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ بھی کیا اور ارکان سے ملاقاتیں کیں، انہیں کورونا وائرس، اس کے خلاف حکومتی اقدامات اور عوام کی ویکسی نیشن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔