سینئر صحافی عمران خان نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ عورت مارچ پر پابندی لگا دی گئی ہے
سینئر صحافی عمران خان نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ عورت مارچ پر پابندی لگا دی گئی ہے
آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے 8 مارچ کو یوم حجاب قرار دینے کی تجویز دیتے ہوئے عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں، وزیر نے عورت مارچ کے عجیب و غریب نعروں پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ان پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں بینرز، پلے کارڈز اور نعرے سماجی اختلاف کی عکاسی کرتے ہیں اور مذہبی اور ثقافتی اصولوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔
اس کے بعد سینئر صحافی عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”الحمدللہ عورت مارچ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ شکریہ خان صاحب اس بڑے اور اچھے کام کےلئے یہ بہت ضروری تھا۔”
نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور پاکستانی لوگوں کی اکثریت اپنی زندگی سماجی و ثقافتی اقدار کے مطابق گزارنا چاہتے ہیں اور اس طرح کے واقعات مذہبی اور سماجی اصولوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔