بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) پشاور نے انٹرنیشنل گولڈ اسٹینڈرڈ سروس (IGSS) کا درجہ حاصل کرکے ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس سے پہلے دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 ممالک کو حاصل ہو سکا ہے۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) پشاور نے انٹرنیشنل گولڈ اسٹینڈرڈ سروس (IGSS) کا درجہ حاصل کرکے ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس سے پہلے دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 ممالک کو حاصل ہو سکا ہے۔
صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا ساتواں ملک ہے کیونکہ اس سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اب تک صرف چھ ممالک کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی نے انٹرنیشنل گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ کے لیے 100 میں سے 97 پوائنٹس حاصل کر کے عالمی ریکارڈ بھی بنایا ہے، اس ایوارڈ کے لیے اب تک کسی اور ملک نے اتنے پوائنٹ حاصل نہیں کیے ہیں۔ بی آر ٹی نے اس اعزاز کو حاصل کر کے بہترین سفری سہولت کی خدمات میں اپنا بہترین مقام بنا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا خیبرپختونخوا حکومت، بی آر ٹی کے عملے، اس کے افسران، خدمات فراہم کرنے والوں اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کی بہترین کاوشوں کو جاتا ہے۔ انٹرنیشنل گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ بھی پاکستان اور حکومت خیبرپختونخوا کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی۔ اس سے قبل بی آر ٹی کو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے انٹرنیشنل سسٹین ایبل ایوارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے جبکہ یو این ویمن نے بھی خواتین کو بہترین اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے پر بی آر ٹی کو اعزاز سے نوازا ہے۔