مشہور مذہبی سکالر نے کی اقرار الحسن کی عیادت ۔
مشہور مذہبی سکالر نے کی اقرار الحسن کی عیادت ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) مشہور صحافی اقرار الحسن گزشتہ کچھ روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کو ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران حکومتی ادارے سے متعلقہ اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اقرار الحسن نے اپنے فینز کو ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی صحت کے متعلق بتا یا کہ اُن کے کان میں درد تھا چیک کروانے پرپتہ چلا کہ کان کا پردہ پھٹ گیا ہےاور سر میں بھی ٹانکے لگے ہیں۔ شوبز انڈسٹری نے بھی اس واقع کی پُرزور مذمت کی۔
مولا نا طارق جمیل جو کہ ایک عالم دین ہیں انھوں نے اقرار الحسن کی عیادت بذریعہ ویڈیو کال کی ۔ اقرار الحسن نے مولانا صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب ان کے گھر والوں ، دوستوں اور چاہنے والوں کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ نے اُن کی مشکل آسان کردی ۔
اقرار الحسن نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے اُن کے ذریعے برُا کرنے والوں کو بے نقاب کیا اور تمام سچائی دنیا کے سامنے آئی۔
اقرار الحسن کے مطابق اُن کو قید سے رہا کروانے والے وزیر اعظم ہی ہیں ۔ سلمان اقبال مشہور چینل کے مالک ہیں انھوں وزیر اعظم سے رابطہ کر کے تمام احوال بیان کئے اور ان سے مدد کی درخواست کی ۔
متعلقہ ادارہ وزیر ا عظم کے ماتحت ہے اور ان اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہو ئے اُ ن کو معطل کردیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اقرار الحسن کی صحت یابی کی دعا کی اور اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو کہتے ہوئے کال منقطع کی۔