احساس کفالت سے متعلقہ خوشخبری!
احساس کفالت سے متعلقہ خوشخبری!
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کی موجودہ حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس کے ذریعے ایسے افراد جو روزمرہ مزدوری کر کے اپنے گھر کا خرچہ چلاتے تھے ان کی مدد کی جاتی ہے۔
کرونا لاک ڈاؤن میں کیونکہ کاروبار ی زندگی بند ہو کر رہ گئی اور اس وباء کی ویکسین نہ ہونے کی باعث ملک کا نظام درہم بر ہم ہو گیا تھا۔ لوگ فاقوں کی حالت کو پہنچ گئے تھے۔
ایسے میں وزیر اعظم عمران خان نے غریبوں کی مدد کے اس پروگرام کا نظام متعارف کروایا ۔ اس کے ذریعے لاکھوں خاندان امداد حاصل کر سکے۔
احساس کفالت پروگرام کے ذریعے ایک خاندان کو 12000 روپے تک کی رقم ملی۔ جس سے وہ اپنا نظام زندگی بآسانی چلا سکتے ہیں۔
حکومت نے اس نا صرف اس پروگرام میں توسیع کی بلکہ اس کی رقم میں اضافہ کر کے عوام کو خوشخبری دی کہ احساس کفالت پروگرام کی رقم اب 13000 ہو گی۔
وصول کنندگان جب رقم وصول کریں تو اس کو گن لیں اور اس رقم کی وصولی کی رسید بینک ایجنٹ سے ضرور وصول کریں۔
احساس کفالت پروگرام پر رجسٹرڈ کا طریقہ بہت آسان ہے ۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر بھیج کر اپنی اہلیت کے متعلق معلوم کریں۔
احساس کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی مد میں کیا گیا ہے۔