لاہور ( اعتماد ٹی وی ) آسٹریلوی کھلاڑی جمیز فوکنر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں اور اس کی وجہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پاکستان کرکٹ بوڑ کا معاہدہ پورا نا کرنا اور پیسے نا دینا ہیں ۔ جبکہ ایسا کرنے پر انہوں نے پاکستانی فینز سے معذرت بھی کی اور مزید کہا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ، پی سی بی کی طرف سے اس پر تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ:
دسمبر 2021 میں آسٹریلیوی کھلاڑی جیمز فوکر کے ایجنٹ کی طرف سے برطانیہ کے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات دی گئی، جس میں جیمز فوکر کی فیس ٹرانسفر کرنی تھی۔
پھر جنوری 2022 میں، فوکر کے ایجنٹ نے آسٹریلیا کا آن شور بنک اکاؤنٹ دیا، جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے اکاؤنٹ کی بجائے اس اکاؤنٹ میں پسے بھیجے جائے۔ جبکہ اس سے پہلے، 70 فیصد جیمز فوکر کی فیس پہلے دئے گئے برطانیہ کے اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی تھی، جو کہ فوکر نے خود بھی کنفرم کی تھی۔