لاہور (اعتماد ٹی وی) مولانا فضل الرحمان کی تحریک عدم اتحاد سے متعلق خفیہ ملاقات کا چر چہ عام ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر سر گرم ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) مولانا فضل الرحمان کی تحریک عدم اتحاد سے متعلق خفیہ ملاقات کا چر چہ عام ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر سر گرم ہے۔
اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا دعویٰ ایک مشہور چینل کے بڑے صحافی نے کیا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا بیان سامنے آگیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمٰن ، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے باوجود حکومت کا کیا بگاڑ لیا ۔
حکومت اپنا وقت مکمل کر ے گی اس کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں نہ وفاق میں اور نہ ہی پنجاب میں۔
انھوں نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے متعلق کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ملین ڈالر کا قرضہ لیا ہے جبکہ مریم نواز کے بھائی لندن میں جس جگہ رہائش پذیر ہیں اس کی قیمت بلین ڈالرز میں ہے ۔ اگر ن لیگ کو عوام کا اتنا خیال ہے تو کوئی عملی قدم اٹھا لیں۔
اپوزیشن اتحاد سے متعلق بات کر تے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں جہانگیر ترین پر پورا اعتماد ہے اور جہانگیر ترین حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپوزیشن کے ایسے ہتکنڈے کامیاب نہیں ہوگی۔ ایسی خبروں سے پارٹی میں دراڑ نہیں ڈالی جا سکتی ۔ اگر ان میں اتنا دم خم ہے تو کل ہی عدم اعتماد کی تحریک چلائیں۔