سیاست (اعتماد ٹی وی) ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں یکساں مقبول جماعت بن چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ گیلپ سروے میں واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سروے سے ثابت ہوگیا کہ عوام کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی ہے اور ہماری قوم پی ٹی آئی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ عوامی مزاج سے عیاں ہوگیا کہ اگلے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی معرکہ سر کرنے جارہی ہے
حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن کے بار بار پروپیگنڈا کے باوجود قوم جانتی ہے کہ کپتان کی قیادت میں ہمارا ملک حقیقی ترقی کے منازل طے کررہا ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پی ٹی آئی اگلا الیکشن بھی جیتے گی۔