کراچی (اعتماد ٹی وی) کراچی میں بڑھتی آبادی کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی کمی کو پورا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے نئی یونیورسٹی کے قیام کی بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) کراچی میں بڑھتی آبادی کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی کمی کو پورا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے نئی یونیورسٹی کے قیام کی بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔
سندھ کابینہ نے کراچی میں نئی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے یہ خوشخبری ٹوئٹر پیغام میں سنائی۔
مرتضی وہاب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ پیر کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے۔ ٹوئٹ میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) کو پبلک یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا جو کے ایم ڈی سی کے طلباء کا بڑا مطالبہ رہا ہے۔
مرتضی وہاب نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (MQM-P) پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم نے اتنے عرصے تک شہر کراچی پر حکمرانی کی مگر اپنی مدت اقتدار کے دوران وہ اس یونیورسٹی کے قیام کا عوامی مطالبہ پورا نہیں کر سکی۔ یہ مطالبہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومت نے پورا کیا ہے جو تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے حوالے سے سندھ حکومت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مرتضی وہاب نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں یونیورسٹی بل کے علاوہ کابینہ نے صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا کم از کم یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔