پاکستان کو اب ڈگریوں کی نہیں بلکہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو اب ڈگریوں کی نہیں بلکہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر کارکن اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک دور تھا جب ڈگری ہی سب کچھ ہوتی تھی چاہے انسان کے پاس کوئی ہنر بھی نہ ہو۔
ہر جگہ پڑھائی کو سرٹیفکیٹ کی مدد سے جانچا جا تا تھا ۔ جس کے پاس کوئی ڈگری نہیں وہ خواہ کتنا ہی باشعور یا ہنر مند ہو اس کو نوکری کے در در بھٹکنا پڑھتا ہے۔
پاکستان کی موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں بہتر اقدامات کئے ہیں شفقت محمو د نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ آنے والا دور ہنر مند افراد کا ہے پاکستان میں ایسے بہت سے نوجوان ہے جو تعلیم حاصل نہیں کر پاتے لیکن ہنر مند ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو بہتر روز گار کا کوئی موقع نہیں ملتا ۔
ہماری حکومت نے ہنر مند نوجوان پروگرام شروع کر کیا۔ ہنر مند نوجوان پروگرام کے ذریعے اب تک ایک لاکھ ستر ہزار لوگوں کو حکومت ہنر کی ٹریننگ دی رہی ہے۔
جس میں گزرتے برس کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہائیر ایجوکیشن سسٹم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے کوشش جارہی ہے ۔ ایسے پروگرام کے جب ہم مہارت رکھنے والے لوگوں کو ڈھونڈتے ہیں تو ہمیں ناکامی کا سامنا ہوتا ہے ۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اس پروگرام کی فکیلٹی ممبرز کے ساتھ کئی غیر متعلقہ اسٹاف بھی رکھا گیا جو کہ بذات خود میرے لئے ایک تکلیف دہ امر ہے۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس فکیلٹی میں ریسرچرز ہائیر کئے جاتے۔ اس کے برعکس پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے حلقے میں بھی ایسے افراد نظر آتے ہیں جن کا نوکری کا مسئلہ ہے اور ان کے پاس کوئی ڈگری نہیں۔
یاد رہے چین ایک ایسا ملک رہا ہے جو تعلیم پر ہنر کو فوقیت دے کر اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ چین کے بعد پاکستان نے بھی یہ ڈگر اپنائی ہے اور ہنر مند نوجوان کے ذریعے ماہانہ وظیفہ دے کر لوگوں کو ہنر کی تربیت دی جارہی ہے۔