اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اعلانیہ کہا ہے کہ نہ تو وہ کسی چور کو چھوڑیں گے اور منی لانڈرنگ کرنے والے افراد کو۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اعلانیہ کہا ہے کہ نہ تو وہ کسی چور کو چھوڑیں گے اور منی لانڈرنگ کرنے والے افراد کو۔
انھوں نے پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رُکاوٹ کرپشن اور کرپشن کرنے والے چور ہیں ۔ جو اپنی تجوریاں بھر کر پاکستان کو غریب سے غریب تر کر گئے ہیں۔ میرا مقصد ہی ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔
روسی ٹی وی کے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ کسی ایک گروپ یا جماعت کا حصہ بن کر محد ود نہیں ہونا چاہتے ان کو پاکستان سے محبت ہے اور وہ اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر چلائیں گے۔
اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے خطے میں موجود تمام ممالک کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات بہتر ہوں جیسے کہ ماضی میں امریکہ سے پاکستان کے تعلقات تھے۔
وزیر اعظم نے کہا دورہ روس میرے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور میں شدت سے اس دورہ کا منتظر ہوں اور خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں بہتر تعلقات قائم ہوں ۔
اس سلسلے میں روس اور یوکرین کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے اس کا حل نکالنا چاہیے ۔
مسئلہ کشمیر پر کئے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کر نے لئے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی لیکن بھارت کی موجود حکومت تنگ نظرہے ۔اس وجہ سے اس کا حل فی الحال ممکن نہیں۔
ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ غربت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن پاکستان کے ہمسایہ ممالک کو بھی اس سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے۔