وزارت خزانہ نے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس کی ادائیگی کے فیصلے کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔
وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ گریڈ 1 سے 19 تک کے وہ ملازمین جو پہلے سے ہی 100 فیصد یا اس سے زائد ڈسپیرٹی الاونس وصول کر رہے ہیں، ان ملازمین پر حالیہ فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد موقع پر بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
اس طرح سرکاری ملازمین کو حکومت کی جانب سے ایک مالی سال کے دوران دوسری مرتبہ تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔