امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرین کے دارلحکومت پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کردے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مختلف شہروں پر حملے کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے۔

یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی روسی فوجیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں میں 137 شہریوں کی ہ-ل-ا-ک-ت اور 150 زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ یوکرین کے صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 5 روسی ہیلی کاپٹر گرا دیئے ہیں جبکہ 50 فوجی ہ-ل-ا-ک-ت اور 80 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے یوکرین کو روس سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے27 یورپی رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا یوکرین نیٹو میں شامل ہوگا، ڈر کی وجہ سےکسی یورپی رہنماوں نے کوئی جواب نہیں دیا لیکن ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور ہم ڈٹ کر روسی فوجیوں کا مقابلہ کریں گے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد طالب علموں سمیت سیکڑوں پاکستانی شہری دارالحکومت کیف میں پھنس گئے اور ایک طالبہ آمنہ حیدر نے کہا کہ پاکستانی ایمبیسی ہماری مدد کرے اور ہمیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔