کراچی (اعتماد ٹی وی) اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو اچھی خبر آگئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دوران پرواز کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسافر یکم مارچ سے دوران پرواز کھانے پینے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یاد رہے کہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے اندرون ملک تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سی اے اے نے یہ فیصلہ این سی او سی کی خصوصی ہدایت پر کیا تھا۔
سی اے اے کے مطابق دوران پرواز مسافروں کو کھانے پینے سمیت کوئی بھی میلز فراہم نہیں کیا جائے گا، اس قانون پر پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور چارٹرڈ پروازیں مکمل طور پر عملدرآمد کریں گی۔