سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہےصرافہ بازار ایسوی ایشن سندھ کے مطابق سونا 3400 روپے مہنگا ہوا ہے اور اب سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 30 ہزار 3 سو روپے ہے۔
2915 روپے کی قیمت کا اضافہ 24 قیراط سونے میں ہوا ہے اور جس کی نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 7 سو 11 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان کی مارکیٹ میں 22 قیرٹ سونے کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 4 سو 2 روپے فی دس گرام رہی۔ اس کے علاوہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 77 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا۔
اور سونے کی کل قیمت 1972 ڈالر ہوئی۔ سونے کی اچانک قیمت میں اضافے کی وجہ روس یو کرین کے مابین تناذعہ ہے یو کرین روس کے درمیان تنازع کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کی لپیٹ میں تمام ممالک آرہے ہیں۔اور ایشیائی ممالک کی معشیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
آئے روز مہنگائی کی نئی لہر آرہی ہوتی ہے لیکن اس جنگ کی وجہ سے مہنگائی طوفان بن کر آئے گی اور تمام ممالک کو ہلا کر رکھ دے گی۔