کرکٹ (اعتماد ٹی وی) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو درمیان میں ہی چھوڑ دینے والے آسٹریلوی کرکٹرز کے خلاف ایکشن کا اعلان کر دیا
کرکٹ (اعتماد ٹی وی) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو درمیان میں ہی چھوڑ دینے والے آسٹریلوی کرکٹرز کے خلاف ایکشن کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا میدان چھوڑ کر بھاگنے والے کرکٹرز پر آئی پی ایل کھیلنے کے لئے پابندی لگا دی۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی ذمہ داری کرکٹرز کی ان کا ملک ہونا چاہیے اس کے بعد لیگ ہے۔
پاکستانی آسٹریلین ہیڈ کو نے بھی آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل درمیان میں چھوڑ کے جانے والے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کرنے کا مشورہ دے دیا اور اور اس پورے واقعے کی بھرپور مذمت کی۔
یاد رہے پی ایس ایل کے سیزن سیون کے دوران آسٹریلین کھلاڑی جیمز فالکنر نے کافی ہنگامہ کھڑا کیا اور ہوٹل کی لائٹس توڑی اور یہ الزام لگایا کہ پی سی بی نے اسے ادائیگیاں نہیں کی ہیں اور اس لیے وہ پی ایس ایل کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔ جس کے جواب میں پی سی بی نے سارے ثبوتوں کو میڈیا کے سامنے رکھ دیا جس کے مطابق ساری ادائیگیاں مکمل تھیں۔