کراچی ( اعتماد ٹی وی ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو کے ڈاکٹر اور اسلامی سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی ہیں۔ اپنے بیانات اور شادیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔
کراچی ( اعتماد ٹی وی ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو کے ڈاکٹر اور اسلامی سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی ہیں۔ اپنے بیانات اور شادیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔
رواں مہینے ہی انھوں نے اپنی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اب وہ اپنی موجودہ بیوی کے ہمراہ ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔
ان کی موجودہ بیوی کافی کم عمر ہیں سیدہ دانیہ شاہ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک خبر رساں ادارے کو انٹر ویو دیا ۔ تیسری شادی کے بعد عامر لیاقت کا یہ پہلا انٹرویو تھا۔
میزبان نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا کہ کیا انھوں نے اپنی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کو طلاق دے دی ہے۔ کیونکہ سیدہ طوبیٰ نے سو شل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انھوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا ہے۔
تو عامر لیاقت نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیدہ طوبیٰ نے اُن سےخلع مانگی ہے اور عدالتی نوٹس بھی بھجوایا ہے لیکن طلاق کے لئے دونوں اطراف کے لوگوں کا رضا مند ہونا ضروری ہے تو میں عدالت گیا ہی نہیں اس لئے وہ طلاق نہیں ہوئی۔
اس پر مزید تفصیل سے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ عدالت سے لی خلع شرعی خلع نہیں ہوگی اس لئے اگر طوبیٰ دوسری شادی کرتی ہیں تو وہ ناجائز شادی تصور ہو گی۔
میں طوبیٰ کو طلاق دینے پر رضا مند نہیں ہوں ۔ میرے گھر اور دل کے دروازے طُوبیٰ کے لئے کھُلے ہیں وہ جب چاہیں آجائیں۔ اگر وہ ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ملازمت کرتی رہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ طوبیٰ میری زندگی میں واپس آئے یا نہ آئیں لیکن دانیہ اب میری بیوی ہے اور یہ کہیں نہیں جائے گی۔
میزبان کے سوال پر عامر لیاقت نے کہا کہ اسلام کہتا ہے کہ شادیاں کرو تو میں شادیاں کر رہا ہوں اسلام میں ناپسندیدہ فعل طلاق ہے تو میں شادیاں تو کرتا ہوں پر ختم نہیں کرتا ۔
میری پہلی بیوی بُشریٰ سے میرے دو بچے ہیں ایک بیٹا ایک بیٹی ، ہم الگ ہوئے ہیں لیکن طلاق میں نے اُن کو بھی نہیں دی۔
دوسری طرف، جب ڈاکٹر عامر لیاقت سے پوچھا گیا کہ انہوں نے تیسری شادی کیوں کی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے لیڈر یعنی عمران خان نے بھی 3 شادیاں کی تھی، اس لئے انہوں نے بھی اپنے لیڈر کی پیروی کرتے ہوئے 3 شادیاں کی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ حالیہ ایک شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی، جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ بظاہر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ہے لیکن وہ اندر سے ایم کیو ایم کے ہی کارکن ہے اور ان کے لیڈر الطاف حسین ہی ہیں۔
جس پر عوام کے ساتھ پی ٹی آئی والوں سے بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ یہ کیسی منفافقت ہے کہ جب ایم کیو ایم کے ساتھ ہو تو ان کے ساتھ اور جب پی ٹی آئی کے ساتھ ہو تو ان کے ساتھ۔