سیاست (اعتماد ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان استعفیٰ دیں تو مارچ اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی، کل کراچی سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
سیاست (اعتماد ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان استعفیٰ دیں تو مارچ اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی، کل کراچی سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں، 3 سال میں مہنگائی میں جو اضافہ ہوا ہے تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، ہم اس پر احتجاج کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا احتجاج ایک غیرجمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، اس غیر جمہوری حکومت کو ہٹانےکے لئے عدم اعتماد لانا چاہیے، پی ٹی آئی ایم ایف کو ہم پہلے دن سے نہیں مانتے، ہم پہلے دن سے اس حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس پی ٹی آئی آئی ایم ایف کا بوجھ عام آدمی اٹھارہا ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان اس آئی ایم ایف ڈیل سے نکلے اور نئی ڈیل کرے، ایسی ڈیل لائی جائے جو پاکستان کی عوام کے مفاد میں ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ فوری صاف اور شفاف الیکشن ہوں اوراگلی جو بھی حکومت بنے اس کے پاس مکمل اختیارات ہونے چایئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹاکر جو بھی سیٹ اپ لایا جائے وہ الیکشن کروائے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس کا وعدہ قائد عوام اور محترمہ بےنظیر بھٹو نے کیا تھا، نالائق حکومت نے صرف تباہی ہی مچائی ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر آنا پڑے گا اورپیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر دور میں جدوجہد کی ہے۔