وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد جانے کے لیے کارکنوں کو تیس تیس ہزارروپے دے رہی ہے۔
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد جانے کے لیے کارکنوں کو تیس تیس ہزارروپے دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا ‘حقوق سندھ’ مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے روانہ ہونے سے قبل ویڈیو پیغٖام میں پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سنا ہے بلاول ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب لینے اسلام آباد آرہے ہیں، بلاول صاحب بیشک ہم سے ساڑھے 3 سال کا حساب لے لیں، مگر انھیں اپنے پندرہ سال کا بھی حساب دینا ہوگا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ ہر کارکن کو گیارہ دن کا 30ہزار کا پیکیج دیا گیا ہے،اگرآپ پیسےکے بل بوتے پرعوام کو ساتھ لے کر چلیں گےتوعوام کو کیا پیغام دیں گے؟ سندھ کے لوگ متبادل قیادت کے منتظر تھے، عمران خان کی شکل میں سندھ کو ایک اچھا لیڈر مل گیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کےذریعے اس پیغام کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلادیں۔ بعد ازاں شکارپور میں سندھ حقوق مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ایک پیغام مودی، دوسرابلاول کو دینا چاہتا ہوں،3سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی،26 کو مودی نے حملہ کیا،27 کو عمران خان نے جواب دیا،نریندر مودی اب آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا ۔