اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) جماعت اسلامی نے ایوان اسمبلی میں ایک نئی قرار دار پیش کی ۔ اس قرار داد میں ملک کی معاشی حالت پر تبصرہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ موجودہ حکمران ملک کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہورہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک کو قسطو ں پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔
پی ٹی آئی کی دور حکومت میں ہر چیز میں بحران پید اہوا ہے۔ نہ تو توانائی کے ذرائع میں کوئی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نہ باقی کسی شعبے میں ۔ ہر ادارہ ہمارا قرضے میں ڈوبا ہوا ہے۔ توانائی کےشعبے آئی پی پیز کے ذریعے 350 ارب روپے لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتو ں میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک میں فی یونٹ 6 روپے 40 پیسے کا پھر سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اور عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔