عامر لیاقت کی بیان کے بعد طوبیٰ انور نے دیا جواب۔
عامر لیاقت کی بیان کے بعد طوبیٰ انور نے دیا جواب۔
کراچی (اعتماد ٹی وی ) پی ٹی آئی کے رکن اور اسلامی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ روز قبل اپنی موجودہ بیوی کے ساتھ ایک انٹر ویو میں بیان دیا تھا کہ طوبیٰ نے اگر دوسری شادی کی تو وہ ناجائز ہو گی کیونکہ طلاق کے لئے دو طرفہ رضامندی ضروری ہے میں عدالت گیا ہی نہیں اور نہ میرا کوئی ارادہ ہے۔ طوبیٰ کی طلاق کی شرعی کوئی حثیت نہیں۔
اس بیان نے پاکستان کے قوانین پر سوال اٹھایا ہے اس پر طوبیٰ انور عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ میں پاکستان کی شہری ہو ں اور میں نے پاکستان کے قوانین اور عدالتی نظام کا استعمال کرتے ہوئے خلع لی ہے۔ اس سے متعلق سوشل میڈیا پر جو بھی دعویٰ کیا جارہا ہے وہ جھوٹ ہے اور آئین میں ایسی کوئی بات موجود نہیں۔
طوبی ٰ انور جو ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنا نام بنا رہی ہیں انھوں نے کہا علماءے کرام کو ایسی خواتین کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے جو اپنی شادی سے خوش نہیں۔ اور شریعت و ملکی قوانین کے مطابق علیحدگی کا مطالبہ کرتی ہیں۔
کسی بھی خراب رشتے کو زندگی کا ناسور نہیں بنایا جا سکتا ہے بہتر یہی ہے کہ اس سلسلے میں اسلام بھی خواتین کو اجازت دیتا ہے اور ملک کا قانون بھی۔ اور میں نے اسی قانون اور معزز عدالتی نظام کے تحت یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس پر سوال کرنا ملک کے قانون پر سوال کرنے کے مترادف ہے۔