روس یوکرین تنازعے پر افغانستان کا موقف۔
روس یوکرین تنازعے پر افغانستان کا موقف۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) روس یوکرین تنازعے پر جہاں ہر ملک غیر جانبدار ہے اسی طرح افغانستان کی موجودہ حکومت نے بھی اس سلسلے میں غیر جانبدار رہتے ہوئے بیان دیا ہے ۔ افغانستان حکومت کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر غیر جانبدار ہے نہ ہم روس کی حمایت کر رہے ہیں نہ یوکرین کی ۔
تاہم خطے میں امن و سکون کے لئے ضروری ہے کے آپسی معاملات کو بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کر لیا جائے۔ اس طرح کاروائیوں سے مکمل گریز کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ عبدالقہار بلخی نے دونوں ممالک میں موجود افغان طالب علم کی حفاظت کے سلسلے پر بات کی ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف افغان طالب علموں بلکہ اور بھی موجودہ تارکین وطن کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
یہ سب اسی صورت میں ممکن ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ہوں ۔ ترجمان افغانستان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال قائم کرنے کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے یہ کسی مسئلے کا حل نہیں ۔