تعلیم (اعتماد ٹی وی) سندھ حکومت نے یکم مارچ کو شب معراج کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تعلیم (اعتماد ٹی وی) سندھ حکومت نے یکم مارچ کو شب معراج کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ بروز منگل کو شب معراج کی مناسب سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سیکریٹری تعلیم سندھ کے مطابق اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اورلوگ اس دن گھروں اور مسجدوں میں عبادتوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔
ہرسال رسول اکرم ﷺ کے سفر معراج پر جانے کے واقعے کی مناسب سے ہر ہجری سال 27 رجب کو شب معراج منایا جاتا ہے۔ اس معراج پر آپﷺ کی اللہ تعالی سے ملاقات ہوئی تھی۔ یہ رات بہت ہی سلانتی والی ہوتی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اس سال بھی شبِ معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول پر ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
لیکن ابھی تک پنجاب میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔