وزیراعظم پاکستا ن کا اہم اعلان، ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹ میں بھی پیٹرول بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔
وزیراعظم پاکستا ن کا اہم اعلان، ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹ میں بھی پیٹرول بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں بڑی مہنگائی کا سبب بنتا ہے۔ پاکستان میں بھی گزشتہ مہینے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
وزیرا عظم پاکستان نے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے گزشتہ روز عوام سے خطاب کیا اور اُن کو خوشخبری دی کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔
اس کمی کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوجائے گا، یکم مارچ 2022 سے پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے سے کم ہو کر 149.86 روپے ہوگی ۔
پیٹرول کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 126.97 پیسے سے کم ہو کر 118.31 پیسے ہو گئی ہے ۔
ڈیزل کی گزشتہ قیمت 154.15 روپے تھی موجودہ قیمت 10 روپے کی کمی کے ساتھ 144.15 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی اور اس کی قیمت 123.94 سے کم ہو کر 118.31 روپے ہو گئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے پیٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ امید ہے وزیراعظم اپنے باقی وعدوں کی طرح اس کو بھول نہ جائیں۔