اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) گزشتہ شام پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کمی کرتے ہوئے عوام کو اور بھی متعدد سہولیات دینے کا اعلان کیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) گزشتہ شام پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کمی کرتے ہوئے عوام کو اور بھی متعدد سہولیات دینے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی جس ہے بعد نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کر دی گئی ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے کمی کرنے کے بعد اس کی نئی قیمت 125 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کرنے کے بعد اس کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے ۔
جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی 1 مارچ 2022 سے ہوگا ۔
وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مزید اعلان کیا گیا کہ کم آمدنی والے گھرانوں اور کمرشل صارفین کے لئے بھی خوشخبری ہے کیونکہ ان کی بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کر دی گئی ہے ۔
عمران خان کی طرف سے مزید اعلان کیا گیا کہ احساس کفالت پروگرام کی رقم بھی بڑھا کر 12000 سے 14000 ہزار کر دی گئی ہے۔
عمران خان نے نوجوانوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اعلان کیا کہ 1 لاکھ 50 ہزار طالب علموں کو ماہانہ 30 ہزار روپے انٹرنشپ دی جائے گی ۔
وزیر اعظم کی طرف سے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ آئندہ 4 ماہ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔