وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دعویدارشارٹ مارچ بھی نہیں کرسکے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ‘لانگ مارچ’ کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے، یہ ہے وہ تبدیلی جو کپتان لا رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہوا ہے، پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی ہونے سے دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستی ہوں گی۔