تحریک عدم اعتماد کے بعد، حکومت میں رابطے ہموار کرنے میدان میں آگئی۔۔
تحریک عدم اعتماد کے بعد، حکومت میں رابطے ہموار کرنے میدان میں آگئی۔۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) سال 2022 کے شروع سے ہی حکومت مخالف تنظیمیں گردش میں نظر آرہی ہیں اور اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مخالف تنظیموں نے متحد ہونے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں ایک دوسرے رابطے استوار کیے جا رہے ہیں ۔
کبھی مولانا فضل الرحمان جہانگیر ترین سے ملاقات کر رہے ہیں تو کہیں شہباز شریف چوہدری برادران کی جانب عیادت کو جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی بھی پیچھے نہیں رہی ۔پیپلز پارٹی کے سابقہ صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کو اس سلسلے میں اعتماد میں لیا۔
موجودہ حکومت نے اپوزیشن اتحاد کے بعد خود بھی اس میدان میں عملی طور پر آگےآنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے وفاقی وزیر شفقت محمود، حماد اظہر، خسرو بختیار اور غلام سرور خان کے علاوہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ چوہدری برادران سے ملاقات کی۔
ایک روزہ دورہ لاہورپر عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو امن و امان کے لحاظ سے صوبے کے صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ ملک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے صنعت کاروں کو اچھے پیکج دینے کا اعلان کریں گے۔
ا ن کے علاوہ وزیر اعظم بہاولپور ، ساہیوال ، ملتا ن اور راولپنڈی کے پارلیمنٹ ارکان سے ملاقات کریں گے۔