پشاور ( اعتماد ٹی وی ) خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ محسوس کرتے ہی تمام لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کلمہ طیبہ اور استغفار کا وردکثرت سے کرنے لگے۔
پشاور ( اعتماد ٹی وی ) خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ محسوس کرتے ہی تمام لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کلمہ طیبہ اور استغفار کا وردکثرت سے کرنے لگے۔
نجی چینل کے مطابق ، سوات ، مینگورہ شہر ،صوابی ، دیربالا اور مہمند میں ان جھٹکو ں کو محسوس کیا۔ زلزلہ کی شدت کے متعلق زلزلہ پیما مرکز نے 5.0 بتائی۔ زلزلہ کا مرکز ہندوکش ریجن ہے۔
زلزلہ کی گہرائی تقریباً 175 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی وجہ سے تمام علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تمام علاقہ مکین زلزلے کی شدت محسوس کرتے ہی گھروں مکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔