آن لائن (اعتماد ٹی وی) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے کرونا جیسی مضر وبا کو شکست دے دی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے کرونا جیسی مضر وبا کو شکست دے دی۔
ذرائع کے مطابق ، ملکہ برطانیہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس کانتیجہ مثبت آگیا۔ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم جن کی عمر 95 برس ہے ملکہ برطانیہ نے کرونا ٹیسٹ کے بعد قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
الزبتھ دوم کے متعلق شاہی محل سے بیان جاری کیا گیا کہ کرونا وباء کی کچھ معمولی نوعیت کی علامات نمودار ہوئیں تو ٹیسٹ کروایا گیا۔ ٹیست کے نتائج آنے کے بعد ڈاکٹر کا ایک گروہ ہر وقت محل میں موجود رہے گا اور ملکہ کی بہترین نگہداشت کرے گا۔
اس تمام عرصے میں ملکہ برطانیہ کی تمام تر ملاقاتوں اور سرکاری تقریبات کو تا حکم ثانی منسوخ کر دیا گیا اور ملکہ برطانیہ کی بیماری و علاج سے متعلق کسی قسم کی کوئی خبر اور بیان محل سے جاری نہیں کیا جائے گا۔
مخصوص مدت کے بعد ملکہ برطانیہ کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا گیا تو کرونا وباء کی علامات ظاہر نہیں ہوئی۔ اور رپورٹ منفی آئی۔ شاہی محل میں موجود ڈاکٹر کے مطابق ان کی صحت اب بہتر ہے اور ملکہ برطانیہ نے اب معمول کے مطابق تمام سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔