لاہور ( اعتماد ٹی وی ) چوہدری برداران کے حکومت کے حق میں دئیے گئے بیان سے مخالف تنظیموں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
چند روز قبل مسلم لیگ ق نے بیان دیا کہ اگر پنجاب حکومت مسلم لیگ ق کو دی جائے تو وہ اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کس کا ساتھ دینا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت اپنا وقت مکمل کرے۔
اس بیان سے جو لوگ ان کے حق میں تھے وہ بھی دور ہو گئے ایسا ہی بیان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ق کے 5 ارکان کے بغیر بھی کامیاب ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ق لیگ کو دعوت دی تھی لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا لیکن آج ان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں گے یا عوام کا احساس کر کے تحریک عدم اعتماد میں شمولیت اختیار کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا ادارہ نیب کا ہے جس کو 22 سال کا عرصہ گز ر چکا ہے نہ یہ ادارہ کسی کو پکڑ سکا ہے نہ ہی کچھ ثابت کر سکا ہے۔
اس ادارے کا مقصد لوگوں کی عزت کے ساتھ ساتھ انکی زندگیوں سے کھیلنا ہے۔ اس ادارے نے کاروباری شخصیات کو ختم کردیا ہے اور ملکی معشیت کی تنزلی کا بھی یہی ذمہ دار ہے۔