روس و یوکرین سے بچ کر نکلنے والا طالب علم وطن واپس پہنچ گیا ۔
روس و یوکرین سے بچ کر نکلنے والا طالب علم وطن واپس پہنچ گیا ۔
ذرائع کے مطابق ، یوکرین میں موجود پاکستانی طالب علموں میں ایک طالب علم بچ کر وطن واپس پہنچ گیا ، پاکستانی طالب علم کراچی کا رہائشی ہے۔
چار ماہ قبل گارڈن ٹاؤن کراچی کا رہائشی جنید حسین میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے یوکرین گیا تھا۔
نوجوان کی زبانی معلوم ہوا کہ مزید بہت سے طالب علم یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کے لئے کوئی بھی موجود نہیں ہے ۔ ہر لمحہ مصیبت و زندگی کی کشمکش میں گزرہا ہے وہاں پر یہ بھی معلوم نہیں کہ دن کیسے گزاریں گے اگر دن بحفاظت گزر گیا تو رات کا کیا ہوگا ؟
پاکستانی سفارت خانے کو پول بھی کھل گیا ۔ پاکستانی حکومت اپنے طالب علموں کو وہاں سے نکالنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی۔ حال ہی میں ایک لڑکی نے یہ ویڈیو جاری کی کہ سفارت خانے نے اسکی مدد سے انکار کر دیا ہے۔
جنگی حالات دن با دن بد سے بد تر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی سفارت خانے نے ان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔ طالب علم نے بتایا کہ ہم کسی طرح سفارت خانے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تو سفارت خانے والوں نے کہا کہ یہاں صرف تین دن کی رہائش کا انتظام ہو سکتا ہے اس سے مزید کچھ نہیں ہوگا۔
جنید نے بتا یا کہ وہ براستہ استنبول پاکستان آیا ہے ۔
جنید نے اپنے علاقے کے بااثر شخص خدابخش سینیٹر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بخیریت پاکستان پہنچا ہے تو اس میں اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے زیادہ اس شخص کا تعاون رہا ہے جس نے اس کے لئے ٹکٹس کا بندوبست کیا۔
جنید نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا احسان ہے جس نے مجھے ایسے حالات سے بحفاظت گھر تک پہنچا دیا۔ میری دعا ہے کہ ہر طالب علم کو ایسا وسیلہ مل جائے جس سے وہ اپنے وطنوں کو چلے جائیں۔