آن لائن (اعتماد ٹی وی) روس و یوکرین تنازعہ کے دوران ہر شہری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس حوالے سے نہ صرف خواتین نے قدم آگے بڑھایا بلکہ یوکرینی شہریوں نے روسی فوجی کے ساتھ اعلیٰ سلوک کر کے ایک مثال قائم کر دی۔

اسی طرح ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے بھی اس تنازعہ میں حصہ لینے کی ٹھان لی اور جو شادی مئی 2022 کو ہونا تھی اسکو موجودہ حالات کی وجہ سے جلد از جلد نپٹانے کا فیصلہ کیا اور شادی کے فوراً بعد ہی میدان میں آگئے ۔
ایک سوال کے جواب میں جوڑۓ نے کہا کہ عموماً لوگ شادی کے بعد ہنی مون پر جاتے ہیں لیکن اس وقت ہمارے ملک و قوم کو ہماری ضرورت ہے ۔
ہمار ا مقابلہ بے شک خو د سے کئی گنا بڑے طاقتور ملک سے ہے لیکن ہم اپنی آخری سانس تک اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید کہا کہ موسم بہار میں نئے پھول کِھلتے ہیں اور یوکرینی لوگ بہار کا استقبال سورج مکھی کے پھول لگا کر تے ہیں۔ اس سال موسم بہار کا استقبال پھول لگا کر نہیں کیا جائے گا بلکہ اپنے جسم سے اس زمین کو شاداب بنا کر کیا جائےگا۔ ہمیں یقین ہے اس تنازعہ میں فتح ہماری ہو گی ۔