وزیر اعظم کے جلسے پر پابندی لگا دی گئی!
وزیر اعظم کے جلسے پر پابندی لگا دی گئی!
ذرائع کے مطابق ، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات جاری ہیں۔ یہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہے الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی وجہ سے وزیراعظم لوئر دیر میں جلسہ نہیں کر سکتے ۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کو تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی اور کوڈ آف کنڈکٹ بھی تمام جماعتوں سے مشورہ کرنے کے بعد ریوائذڈ کر دیا۔اس کے لئےالیکشن کمیشن نے دفاتر ہولڈرز کو کسی بھی انتخابی مہم سے روک دیا ہے تاکہ تمام ارکان پارلیمنٹ کی انتخابی مہم میں حصہ لیں ۔ لیکن پبلک آفس ہولڈرز کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی ختم نہیں کی گئی ۔
اس سلسلے کی وجہ سے وزیر اعظم کو خیبر پختو نخواہ کے علاقے لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا ہے تاکہ انتخابی مہم کے امور انجام دینے میں کسی قسم کی رُکاوٹ نہ ہو اور انتخابی مہم کا یہ دوسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوجائے۔اگر انتخابی مہم کے دوران جلسہ کیا جائے تو پھر ووٹنگ شفاف نہیں ہو سکتی ۔